لبنانی علماء سیرت امام خمینی کے پیرو

لبنان کے اہل سنّت عالم دین نے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی (رح) اس زمانے میں اسلام کا ایک ستون تهے اور صہیونی حکومت اور عالمی سامراج کے خلاف مقابلے میں آپ کے سیاسی مواقف تاریخ اسلام میں ہمیشہ روشن رہیں گے۔

ID: 35946 | Date: 2014/06/04

ابنا: رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان میں صیدا شہر کی "القدس مسجد" کے خطیب نماز جمعہ شیخ ماہر حمود نے لبنان کے عوام اور خاصطورپر علماء کےلئے حضرت امام خمینی(رح) کے رہنما ارشادات اور میراث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے علماء کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ وہ حضرت امام خمینی(رح) کی سیرت اور راہ پر باقی رہیں، کیونکہ اسلامی اور عرب امّت خاص طورپر فلسطین کا مستقبل آپ کی راہ پر چل کر ہی محفوظ رہ سکتا ہے۔


شیخ ماہر حمود نے مزید کہا کہ اس زمانے میں جب بائیں بازو کے سلسلے اسلام پسندوں سے زیادہ متحرک اور اثر و رسوخ رکهتے تهے، ایران میں امام خمینی(رح) کی قیادت میں اسلامی انقلاب کے ساته ہی، اسلام کی نشرو اشاعت کے کام کا آغاز ہوگیا اور بہت سے شکوک و شبهات دم توڑ گئے۔