حضرت زینب کبریٰ (س) محراب عبادت سے میدان استقامت تک

خداوند ذوالجلال کی جلیل القدر کنیز، افضل المرسلین کی طیب و طاہر بیٹی، امیرالمومنین کی نجیب و شریف نور نظر، شہزادی جنت کی مایہ ناز یادگار اور حسنین کریمین کی معین و مددگار اور شیردل بہن عقیلہ بنی ہاشم ، مبلغ و مفسر نہضت حسینی حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا کی دین و ایمان، معرفت و عقیدت، طاعت و عبادت، صبر و شجاعت اور جہاد و استقامت جیسی اعلی قدروں سے مزین و منور زندگی میں آج بھی کاروان آنسانیت کو عز و شرف اور سعادت و نجات کے راستہ کی طرف ہدایت و راہنمائی کرنے کی پوری پوری قوت پائی جاتی ہے

ID: 87697 | Date: 2026/10/17