سید علی خمینی کا کراچی کا دورہ، یادگارِ امام لائبریری کا افتتاح

ID: 84601 | Date: 2025/11/08
سید علی خمینی کا کراچی کا دورہ، یادگارِ امام لائبریری کا افتتاح


جماران خبر رساں ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین سید علی خمینی، بانیِ انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کے پوتے کراچی پہنچے جہاں انہوں نے مرحوم حجت الاسلام والمسلمین سید احمد خمینی کی یاد میں قائم کتب خانہ یادگارِ امام کا باضابطہ افتتاح کیا۔


جماران کے مطابق، یہ دورہ دو روزہ جو حجت الاسلام و المسلمین سید سراج الدین موسوی کی دعوت پر انجام پایا۔ دورے کے دوران سید علی خمینی نے مقامی حکام اور کراچی میں واقع ایرانی قونصلیٹ کے ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں۔


انہوں نے کراچی کے متعدد مدارسِ علمیہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں زیرِ تعلیم طلاب سے تعلیمی، تہذیبی اور ثقافتی موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔