قطر پر اسرائیلی حملہ امام خمینی کے نصف صدی پرانے انتباہات کی بازگشت ہے:آیت اللہ سید حسن خمینی

ایران کے معروف عالم دین اور امام خمینی کے پوتے آیت اللہ سید حسن خمینی نے قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام امریکی حمایت یافتہ اسرائیلی پالیسیوں کا تسلسل ہے، جس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ

ID: 84162 | Date: 2025/09/13

قطر پر اسرائیلی حملہ امام خمینی کے نصف صدی پرانے انتباہات کی بازگشت ہے:آیت اللہ سید حسن خمینی


جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے معروف عالم دین اور امام خمینی کے پوتے آیت اللہ سید حسن خمینی نے قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام امریکی حمایت یافتہ اسرائیلی پالیسیوں کا تسلسل ہے، جس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں مکمل تسلط حاصل کرنا ہے۔
سید حسن خمینی نے زور دیا کہ آج اصل مسئلہ ایران کے ایٹمی یا میزائل پروگرام نہیں بلکہ اسرائیل کا خطے پر کنٹرول اور طاقت کا حصول ہے، جو تمام سیاسی، فوجی، انسانی اور اخلاقی سرخ لکیر کو عبور کرنے کے مترادف ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ دفاعِ مشروع، قوموں کی جان و عزت کا تحفظ اور سیکورٹی کے بنیادی اصولوں کو مضبوط کرنا انسانی ذمہ داری ہے۔ ان کے مطابق، قطر پر حملہ عالمی برادری کے لیے انتہائی خطرے کی گھنٹی ہے اور یہ اس پالیسی کی عکاسی کرتا ہے جس کے بارے میں امام خمینی نے نصف صدی قبل انتباہ دیا تھا۔


سید حسن خمینی نے خبردار کیا کہ لبنان، ایران اور دیگر خطے کے ممالک میں ایسے حملوں کے امکانات موجود ہیں، اور اسلامی ممالک کے درمیان حقیقی یکجہتی ہی مشترکہ خطرات کا مؤثر جواب ہے۔ انہوں نے کہا: "داخلی اختلافات دشمن کا سب سے بڑا موقع ہیں اور صرف اتحاد کے ذریعے ہی یہ خطرات روکے جا سکتے ہیں۔



اسی موقع پر، امام خمینی کے ادارے کی بین الاقوامی امور کی معاونت نے 39ویں بین الاقوامی کانفرنس وحدت اسلامی میں ایک نمائش کا انعقاد کیا جس میں امام خمینی کے کثیر لسانی آثار پیش کیے گئے، علمی و ثقافتی تعلقات کو فروغ دیا گیا اور دنیا بھر کے دانشوروں اور مذہبی رہنماؤں کے درمیان پل قائم کیے گئے۔