بیماری کی حالت میں امام خمینی کی نماز شب

ID: 83689 | Date: 2025/07/30
بیماری کی حالت میں امام خمینی نماز شب



حضرت امام کی اہلیہ فرماتی ہیں کہ جب امام جوان تھے، تو ہمیشہ فجر کی اذان سے ایک گھنٹہ پہلے عبادت اور نماز شب کے لیے بیدار ہو جاتے تھے۔ لیکن گزشتہ دس سالوں میں، جب سے ان کو دل کی تکلیف ہوئی، وہ اذانِ فجر سے ڈیڑھ گھنٹہ پہلے عبادت میں مشغول ہو جاتے تھے۔ انہوں نے فرمایا: میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کا معمول بدل گیا ہے، پہلے آپ ایک گھنٹہ پہلے اٹھتے تھے، اور اب ڈیڑھ گھنٹہ پہلے۔


امام نے جواب دیا: چونکہ میں بوڑھا ہو گیا ہوں، میری حرکات سست ہو گئی ہیں؛ اس لیے مجھے آدھا گھنٹہ زیادہ درکار ہے، لیکن عبادت کے مقصد میں کوئی فرق نہیں آیا۔


ہاں، امام نے اپنی جوانی کے آغاز ہی سے اپنی زندگی، موت، اور بیداری کو خدا کے لیے وقف کر دیا تھا، اور ہر لمحہ دیدارِ الٰہی کے منتظر تھے؛ اس لیے بیماری، آپریشن، اور موت کی آگاہی نے ان کی زندگی اور عبادت میں کوئی تبدیلی نہیں پیدا کی۔