آیت اللہ سید حسن خمینی کی شہید سپہبد حسین سلامی کے اہلِ خانہ سے تعزیت

ID: 83615 | Date: 2025/07/26
سید حسن خمینی کی شہید سپہبد حسین سلامی کے اہلِ خانہ سے تعزیت


 یادگار امام، حجت الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی گزشتہ شب شہید سپہبد حسین سلامی کے گھر گئے اور ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات و تعزیت کی۔


اس پُرمعنویت ملاقات میں ڈاکٹر فاطمہ طباطبائی اور سید حسن خمینی کے قریبی اہلِ خانہ بھی شریک تھے۔ اس موقع پر سید حسن خمینی نے شہید سلامی کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے مغفرت، رحمتِ واسـعہ اور اولیاء و شہداء کے ساتھ محشور ہونے کی دعا کی۔


انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا حالیہ جنگ میں شہداء نے جو قربانیاں دی ہیں، وہ بے حد با برکت تھیں۔ اگرچہ ہم سب پر ان دنوں میں سخت اور تلخ لمحات گزرے، لیکن ہمیں اُمید ہے کہ ان شاء اللہ ان قربانیوں کے مثبت اور روشن نتائج مستقبل میں سامنے آئیں گے۔


اس ملاقات کے دوران شہید سپہبد حسین سلامی کی شخصیت، ان کے اخلاص اور ایثار کو یاد کرتے ہوئے فضا کافی پُر تأثر رہی، اور آخر میں شہید کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔