ایرانی میزائلوں سے اسرائیل کو ہونے والے نقصانات

ID: 83542 | Date: 2025/07/17

ایرانی میزائلوں سے اسرائیل کو ہونے والے نقصانات


مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی جانب سے حیفا بے میں واقع اسرائیلی ریفائنری پر میزائل حملے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ تقریبا 150 سے 200 ملین ڈالر کے درمیان لگایا گیا ہے۔


 اسرائیلی ذرائع کے مطابق، بزان گروپ نے تصدیق کی کہ ایرانی حملے سے اس کی حیفا بی ریفائنری اور اس سے وابستہ ذیلی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔


 کمپنی نے تل ابیب اسٹاک ایکسچینج کو بتایا ہے کہ اسے مرمت کے ابتدائی اقدامات کے لیے 160 ملین شیکل یعنی تقریبا 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی پیشگی ادائیگی وصول ہوچکی ہے۔ یہ رقم ریفائنری کو پہنچنے والے مجموعی براہ راست نقصانات کے عوض دی گئی ہے۔


 بزان گروپ نے مزید کہا کہ وہ موجودہ معلومات اور منصوبوں کی بنیاد پر نقصان کا ابتدائی اندازہ لگا رہا ہے، تاہم حتمی تخمینہ غیر یقینی ہے۔ کمپنی اس وقت ایک مخصوص معاوضہ فنڈ سے اضافی ادائیگیوں کے لیے رابطے میں ہے اور بحالی کا عمل جاری ہے۔


 رپورٹ کے مطابق، میزائل حملہ ریفائنری کے بجلی پیدا کرنے والے یونٹ پر ہوا، جو بھاپ اور بجلی کی پیداوار کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ بزان نے یہ بھی اعتراف کیا کہ کسی بیرونی و اچانک رکاوٹ کے بعد ریفائنری کے آپریشنز کی بحالی ایک پیچیدہ عمل ہے۔