کراچی پاکستان؛ ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف زبردست ریلی

ریلی میں مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، سماجی کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی، جو "امریکہ مردہ باد" اور "اسرائیل نامنظور" کے نعرے لگا رہے ہیں

ID: 83308 | Date: 2025/06/22

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کراچی پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران پر شیطان بزرگ امریکہ اور غاصب اسرائیل کی جارحیت کے خلاف اور ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔


ریلی میں مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، سماجی کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی، جو "امریکہ مردہ باد" اور "اسرائیل نامنظور" کے نعرے لگا رہے ہیں۔


مظاہرین نے ایران کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملہ دراصل پوری امت مسلمہ پر حملہ ہے۔


علامہ نثار احمد قلندری نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران بغیر کسی ساز و سامان کے دنیا کی سپر پاور سے نبرد آزما ہے اور فتح ایران کی تقدیر میں لکھ دی گئی ہے۔


علامہ صادق رضا تقوی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کا نعرہ امریکہ مردہ باد! اسرائیل مردہ باد آج ہر انسان کی زبان پر ہے، کیونکہ ایران نے دنیا پر یہ عیاں کردیا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ اس جنگ میں ذلیل و رسوا ہوں گے۔


قاضی احمد نورانی نے کہا کہ ایران نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ اسرائیل کا آئرن ڈوم صرف ایک خواب ہے۔


علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ دنیا امریکہ کو سپر پاور سمجھتی تھی، لیکن آج ایران نے سب کو بتا دیا ہے کہ سپر پاور صرف اللّٰہ ہے، ایران نے ثابت کردیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی شکست یقینی ہے۔


مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ مسلم ممالک کی غداری کے بعد بھی تنہا ایران نے امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کو دنیا کے سامنے ذلیل و رسوا کردیا ہے، بہت جلد ناجائز ریاست اسرائیل کا وجود دنیا سے مٹا دیا جائے گا۔


شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ عوام امریکی حملے کے خلاف بہت جلد امریکی قونصلیٹ پر دھرنے کے لیے تیار رہیں، ہم اس مشکل گھڑی میں اپنے رہبر کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔