امام خمینی(رہ) کی یاد چاہنے والوں کے لئے سربلندی اور دشمنوں کے لئے سرنگونی ہے:ڈاکٹر علی محمد انصاری

شاید سب سے بڑا اعزاز یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ کی چھتری اور پاسبان کی پیروی کے سائے میں، ہم اس راستے پر چل رہے ہیں جو اسلام کو سربلند اور عزت بخشتا ہے اور لوگوں کے اتحاد اور امام کی خواہشات اور نظریات کی پاسداری کا اظہار کرتا ہے امام خمینی(رہ) کی یاد چاہنے والوں کے لئے سربلندی اور دشمنوں کے لئے سرنگونی ہے۔

ID: 83067 | Date: 2025/05/27

امام خمینی(رہ) کی یاد چاہنے والوں کے لئے سربلندی اور دشمنوں کے لئے سرنگونی ہے:ڈاکٹر علی محمد انصاری


شاید سب سے بڑا اعزاز یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ کی چھتری اور پاسبان کی پیروی کے سائے میں، ہم اس راستے پر چل رہے ہیں جو اسلام کو سربلند اور عزت بخشتا ہے اور لوگوں کے اتحاد اور امام کی خواہشات اور نظریات کی پاسداری کا اظہار کرتا ہے امام خمینی(رہ) کی یاد چاہنے والوں کے لئے سربلندی اور دشمنوں کے لئے سرنگونی ہے۔


جماراں خبر رساں ایجنسی رپورٹ کے مطابق امام خمینی(رہ) کی برسی منعقد کرنے والی کمیٹٰی کے سکریٹری  ڈاکٹر محمد علی نے کمیٹی چوتھے اجلاس میں انتظامات کا جائزہ لیتے پوئے کہا کہ شاید سب سے بڑا اعزاز یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ کی چھتری اور پاسبان کی پیروی کے سائے میں، ہم اس راستے پر چل رہے ہیں جو اسلام کو سربلند اور عزت بخشتا ہے اور لوگوں کے اتحاد اور امام کی خواہشات اور نظریات کی پاسداری کا اظہار کرتا ہے۔


 انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا: امام کی رحلت کے 36 سال گزرنے کے بعد جب دنیا کی قومیں دیکھتی ہیں کہ لوگ امام کے راستے اور سیاسی مکتب کے وفادار ہیں تو یہ محبت کرنے والوں کے لیے شکرگزاری اور فخر کا باعث ہے اور دشمنوں کے لیے باعث شرم ہے کہ پروپیگنڈے اور دھمکیوں کے باوجود ایرانی قوم اسلام کے راستے پر ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔


انہوں نے کہا کہ خدا کی مدد سے، 14 جون کی تقریب کا آغاز امام خمینی (ص) کے حرم مبارک میں ہوگا شرکاء کے لیے صبح 6:30 بجے سے حرم کے دروازے کھول دئے جایئں یہ تقریب جو باضابطہ طور پر صبح 8 بجے تلاوت کلام پاک سے شروع ہوگی جس کے بعد شعراء کرام اپنا نذرانہ عقیدت پیش کریں گے جب پروگرام کے آخر میں امام خمینی کے چاہنے والے ہم سب کے ہر دلعزیز جمہوری اسلامی ایران کے رہبر کی تقریر کو سنیں گے اس کے علاوہ، 14 جون کی رات، امام کے حرم میں ملک کے صدر ڈاکٹر پزشکیان امام خمینی کی برسی کی مجلس سے خطاب کریں گے۔


یادگار امام خمینی (ع) کے مرکزی صدر دفتر کے سکریٹری نے تاکید کی تمام افراد پروگرام کے مطابق ہی بولیں گے اور پروگرام  سے باہر کسی گروہ یا فرد کو نہیں بولنا چاہیے امام خمینی (ع) کی یاد میں ہونے والی تقریب میں ہمارے تجربے سے معلوم ہوا ہے کہ اگر ایک شخص بھی کھڑا ہو جائے تو ہمارے دوستوں کے ماحول پر اثر پڑتا ہے اس لیے ہمیں تقریب میں شروع سے آخر تک پر سکون ماحول بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔


انہوں نے کہا کہ اس سال امام خمینی (ع) کی برسی کا امید اور اقتدار ہے امید" کیونکہ آخر کار ہمارا معاشرہ ہمیشہ امید اور اقتدار پر گامزن رہا ہے  اور مستقبل میں بھی اس راستے پر گامزن رہے گا  خاص طور پر ایسے وقت میں جب وزارت خارجہ میں ہمارے حکام رہبر معظم کے اعلان کردہ وقار، حکمت اور فضیلت کے تحفظ اور دشمنوں کو ایرانی عوام کے حقوق کو تسلیم کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔