لوگوں کے خوابوں کا مرکز

راشد الغنوشی؛ النہضة اسلامی تحریک کے لیڈر اور فلسفہ اور سائنس کے استاد

ID: 82829 | Date: 2025/04/21

امام خمینی (رح) کی شخصیت ایک اعتقادی، سیاسی اور انقلابی رہبری جو تمام زحمت کرنے والوں کی تکالیف برداشت کرلی ہے؛ کے عنوان سے جلوہ گر ہوتی ہے کہ در حقیقت تمام اقوام کی آرزوؤں اور خوابوں کا مرکز ہے اور انہیں صحیح اور روشن راہ کی جانب ہدایت کرتی ہے۔ شاه کی حکومت کا زوال اور اسلامی حکومت کا قیام


اخبار «لوموند» کے نامہ نگار امام خمینی (رح) سے سوال کرتے ہیں: آپ ایران واپس جانے کے بعد کیا منصوبہ بنائیں گے؟ آپ بڑی ہی سادگی سے اس کا جواب دیتے ہیں: «لوگوں کی زبان ہوں اور ان کے پامال شدہ حقوق کا دفاع کروں گا اور اس کے بعد اضافہ کرتے ہیں: البتہ لوگوں کے تعاون سے ظالموں کے تسلط سے آزاد ہونا چاہتا ہوں اور ایک صحیح و سالم اسلامی حکومت قائم کرنا چاہتا ہوں۔