انقلاب کے مخالفین کو امام خمینی(رہ) کا انتباہ

ID: 82767 | Date: 2025/04/22

انقلاب کے مخالفین کو امام خمینی(رہ) کا انتباہ


 اب سے آپ کو بیدار اور چوکس رہنا چاہیے۔ منافقین کو اپنی صفوں میں گھسنے نہ دیں یہ آپ کو اپنی منزل تک پہنچنے سے روکیں گئے  یہ لوگ صحیح رائے نہیں رکھتے، قوم کے تئیں ہمدردی نہیں رکھتے یہ غیر ملکی ایجنٹ ہیں جنہوں نے عوام میں اپنے فریب کے طریقے پھیلا رکھے ہیں اور ایران کو اس وقت تک امن نہیں ہونے دیں گے وہ پانی کو کیچڑ بنا کر غیروں کے لیے مچھلیاں پکڑنا چاہتے ہیں، لوٹ مار کو بحال کرنا چاہتے ہیں، وہ ظلم کو بحال کرنا چاہتے ہیں.


امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی(رہ) نے اپنے ایک بیان قوم کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اب سے آپ کو بیدار اور چوکس رہنا چاہیے۔ منافقین کو اپنی صفوں میں گھسنے نہ دیں یہ آپ کو اپنی منزل تک پہنچنے سے روکیں گئے  یہ لوگ صحیح رائے نہیں رکھتے، قوم کے تئیں ہمدردی نہیں رکھتے یہ غیر ملکی ایجنٹ ہیں جنہوں نے عوام میں اپنے فریب کے طریقے پھیلا رکھے ہیں اور ایران کو اس وقت تک امن نہیں ہونے دیں گے وہ پانی کو کیچڑ بنا کر غیروں کے لیے مچھلیاں پکڑنا چاہتے ہیں، لوٹ مار کو بحال کرنا چاہتے ہیں، وہ ظلم کو بحال کرنا چاہتے ہیں.


ان کا کہنا تھا کہ آپ کی جیت کا رازکلمہ وحدت ہے اور جیت کو باقی رکھنے کا راز وحدت کو برقرار رکھنا ہے۔ اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر، بھائیوں کی طرح اکٹھے ہو کر ایک آواز کے ساتھ آگے بڑھیں، اس سے سب کے لیے عدل، سب کے لیے انصاف کی حکومت قائم ہوگی۔ ان کرپٹ لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ ہماری قوم اور ان کے لیے نقصان دہ ہے۔


رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اگر وہ اس  تفرقہ بازی میں کامیاب ہو گئے تو یہ تفرقہ بازی ہماری قوم کو تباہ کر دے گی لیکن انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ ایسے افراد کو ایرانی قوم کبھی بھی اپنے درمیان ایسی سازشیں اور پروپگنڈوں کا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔


انہوں نے کہا کہ میں آپ حضرات سے، پوری ایرانی قوم سے، ایران کے تمام طبقات سے، معزز طلباء سے، تاجروں سے، مزدوروں سے، پوری قوم سے کہتا ہوں کہ اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھیں اور ان لوگوں کو اپنے طبقات میں تفرقہ پیدا نہ ہونے دیں۔ ہوشیار رہیں یہ غیر ملکی ایجنٹ ہیں جو مختلف حیلوں بہانوں سے افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں۔