ڈاکٹر علی کمساری کا فلسطینی سفیر کے نام تعزیتی پیغام

ID: 76563 | Date: 2023/02/22
ڈاکٹر علی کمساری کا فلسطینی سفیر کے نام تعزیتی پیغام 


ایران میں فلسطین کے سابق سفیر کی وفات کے بعد موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی کے سربراہ حجہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علی کمساری  کی جانب سے محترمہ سلام زاووی کے نام تعزیتی پیغام شائع کیا گیا۔


   اسلامی جمہوریہ ایران میں فلسطین سفیر محترمہ سلام زاووی بہن


 سلام علیکم


آپ کے پیارے والد ایران میں فلسطین کے سابق سفیر مرحوم جناب صلاح الزواوی کے انتقال پر ملال پر آپ کی اور آپ کے اہل خانہ کی خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہوئے پرور دگار کی بارگاہ میں ان کی مغفرت اور علو درجات کے لئے دعا گو ہوں میری دعا ہے کہ اور ان کے معزز خاندان اور محور کے تمام افراد کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں۔ اس عظیم فلسطینی شخصیت کی امام خمینی (س) اور انقلاب اسلامی کے نظریات کی طرف واضح دلچسپی قابل تحسین اور ناقابل فراموش ہے اور فلسطینی قوم کی جد و جہد میں میں ان کی انتھک کوششیں، شاندار کردار اور فیصلہ کن پوزیشنیں ہمیشہ قائم رہیں گی۔