ہم لوگ آپ کے مقلد ہیں اور رسالہ چاہیئے

جب آیت الله بروجردی کی رحلت ہوئی تھی تو امام خمینی (رح) کے پاس پہلے سے چھپا ہوا رسالہ نہیں تھی

ID: 75540 | Date: 2022/11/29

راوی: آیت الله مہدی ربانی املشی


جب آیت الله بروجردی کی رحلت ہوئی تھی تو امام خمینی (رح) کے پاس پہلے سے چھپا ہوا رسالہ نہیں تھی۔ ہم نے بمشکل آپ کو راضی کیا کہ رسالہ دیں۔ شاید ہم لوگ 100/ افراد تھے جنہوں نے رسالہ کی درخواست کی تھی اور سب نے کہا: آقا ہم لوگ آپ کے مقلد ہیں آپ رسالہ چھپوائیں۔ پھر اس طرح سے ہم لوگوں نے آپ کا شرعی فریضہ بنادیا تا کہ رسالہ چھپوانے کی اجازت دیں۔ جب اجازت لے چکے تو پہلی بار "نجاة العباد" کے نام سے رسالہ طبع ہوا۔