الحمدلله دوسرے موجود ہیں

امام خمینی (رح) اپنی پوری زندگی میں کبھی مرجعیت اور زعامت کے لئے قدم نہیں اٹھایا

ID: 75292 | Date: 2022/11/03

الحمدلله دوسرے موجود ہیں


راوی: آیت الله ابراہیم امینی


امام خمینی (رح) اپنی پوری زندگی میں کبھی مرجعیت اور زعامت کے لئے قدم نہیں اٹھایا۔ قم میں آیت الله بروجردی (رح) کے انتقال کے بعد ریاست، حوزہ کی مدیریت اور نتیجتا مرجعیت کا ماحول گرم ہوا۔ ہر عالم اور صاحب فضل کے شاگرد اپنے اپنے اساتذہ کی ترویج اور مرجعیت کی فکر میں پڑگئے ۔ لہذا ہم لوگ بھی اپنے استاد یعنی امام خمینی کی ترویج کرنے میں لگے لیکن آپ نے سنجیدگی کے ساتھ اس طرح کی تحریک کی مخالفت کی اور اس سلسلہ میں معمولی ترین کوشش سے روکا اور اس طرح کے مسائل سے خود کو دور رکھا اور یہی کہتے رہے کہ الحمدلله دوسرے موجود ہیں۔