وہ تنہا ہی ایک ملت تھے

شیخ نعیم قاسم؛ حزب الله کے سکریٹری کے نائب

ID: 74911 | Date: 2022/09/20

وہ تنہا ہی ایک ملت تھے


شیخ نعیم قاسم؛ حزب الله کے سکریٹری کے نائب




حضرت امام خمینی (رح) ایک نمایاں اور ممتاز شخصیت تھے کہ آپ نے دنیا کے ایک اہم علاقہ یعنی ایران میں ایک انقلاب برپا کیا جس کے نتائج ہر جگہ عام ہیں اور مختلف سرزمینوں اور آئندہ نسلوں میں دائمی سرگرمی کی راہ ہموار کی۔


آپ نے خالص اسلام محمدی (ص) کے پہلوں پر مکمل احاطہ رکھتے ہوئے سچائی اور پائیداری کے ساتھ لوگوں کی رہبری کی۔ آپ لوگوں کو دوست رکھتے تھے اور لوگ بھی آپ کو دوست رکھتے تھے۔ امام کا دنیا کے کمزور اور دبے کچلے لوگوں کے درد اور مشکلات کے احساس نے لوگوں کو آپ کا گرویدہ بنادیا۔ آپ نے خدا کے لئے خدا کے سامنے سجدہ کیا ہے اور دنیا کے طاغوتوں اور مستکبرین کو اپنے آپ پر مسلط ہونے نہیں دیا۔