دوبار عیادت کی

امام خمینی (رح) طلاب کی جانب خاص توجہ رکھتے تھے

ID: 74826 | Date: 2022/09/03

دوبار عیادت کی


راوی: آیت الله خلخالی


امام خمینی (رح) طلاب کی جانب خاص توجہ رکھتے تھے۔ اگر وہ مریض ہوجاتے تھے تو آپ ان کی احوال پرسی کرتے تھے۔ مثال کے طور پر خود میں کہ امام کے درس میں شریک ہوتا تھا اور اشکال کرتا تھا؛ ایک دفعہ شدید مریض ہوگیا اور دو بار امام کے درس میں شریک نہیں ہوسکا اور گھر میں بستر پر پڑا ہوا تھا کہ اچانک دیکھا کہ امام تین جلدی "وسائل الشیعہ" بغل میں لئے آقائے جلال آشتیانی کے ہمراہ میرے گھر پر تشریف لائے اور ایک بار آقائے نجم الدین اعتماد زادہ کے ہمراہ میری عیادت کو آئے۔