راوی:آیت اللہ موسوی اردبیلی

امام خمینی نے کس ضعیف کے ہاتھ چومنا چاہے

ID: 74650 | Date: 2022/07/31

امام خمینی نے کس ضعیف کے ہاتھ چومنا چاہے


راوی:آیت اللہ موسوی اردبیلی


آیت اللہ موسوی اردبیلی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ ایک رات ہم امام خمینی(رح) کی خدمت میں تھے اس رات امام نے فرمایا کہ ایک بوڑھا شخص میرے پاس آیا تھا اور اس نے بڑے اعتماد سے کہا کہ میں نے اپنے دو بیٹوں کو اسلام کی راہ میں قربان کر دیا ہے اور ابھی اپنے آخری تیسرے 18 سالہ بیٹے کا جنازہ دفن کر کے آرہا ہوں اب کیوں کہ میں خود جنگ لڑنے کے لئے جا رہا ہوں لھذا اسی لئے خدا حافظی کے لئے آپ کے پاس آیا ہوں امام نے فرمایا کہ مجھے اس بوڑھے شخص کا جذبہ دیکھ کر اس کا ہاتھ چومنے کا دل کر رہا تھا لیکن کیوں کہ وہ صحن میں تھا اور میں اوپر بالکونی لھذا میرا میں اس کے ہاتھوں تک نہیں پہنچ سکتا تھا۔