مقدار فطره کی وضاحت کیجئے؟

زکات فطرہ کی تمام غذائوں سے مقدار ایک صاع ہے

ID: 73876 | Date: 2022/05/01

سوال:مقدار فطره کی وضاحت کیجئے؟


جواب: زکات فطرہ کی تمام غذائوں  سے مقدار ایک صاع ہے ،چاہے وہ دہی ہی سے ہو ۔ ایک صاع چار مد ہوتا ہے اوریہ چارمد۹ عراقی رطل اورچھ مد نی ر طل کے برابر ہے ۔نیز یہ چار مد ۴/۱- ۶۱۴ مثقال صیر فی کے برا بر ہے ۔لہذا حقہ نجف کے حساب سے ایک صاع نصف حقہ ،نصف وقیہ اوردونخود کم ۳۱مثقال کے برابر ہے جبکہ نجف کاحقہ ۳/۱- ۹۳۳ مثقال کے برابر ہے ۔ نیز ایک صاع استنبول کاحقہ کے حساب سے دوحقہ۴/۳وقیہ اور۴/۳-۱مثقال کے برابر ہے جبکہ استنبول کاحقہ ۲۸۰ مثقال کے مساوی ہوتا ہے۔ نیز ’’من شاہی ‘‘ کے حساب سے اس کی مقدار نصف ’’من ‘‘ میں سے ۴/۳-۲۵کم ہے جبکہ ایک ’’من شاہی ‘‘۱۲۸۰مثقال کے برابر ہوتاہے اورعصر حاضر میں  کلو گرام کے اعتبار سے ایک صاع تقریباً ۳ کلو گرام کے مساوی ہے ۔


تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 48