ہمارے شاگردوں کو ہماری ضرورت نہیں ہے

راوی: آیت الله صانعی

ID: 73858 | Date: 2022/05/11

امام نے چونکہ برسوں حوزہ میں تدریس کی تھی لہذا کچھ لوگوں کو اپنی منشا کے مطابق تربیت کی تھی۔ آپ اپنے قم کے شاگردوں پر بہت اعتماد کرتے تھے۔ ایک دن میں نے امام سے کہا: آپ کے شاگرد آپ کے درس سے محروم ہیں تو آپ نے جواب دیا: وہ لوگ اس منزل پر فائز ہوچکے ہیں کہ جب بھی آپ میں بیٹھیں گے تو پھر انھیں میری ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔


نجف میں بھی امام نے جو درس شروع کیا تو آپ کے مطالب اور مباحث بہت ہی جدید اور تازہ تھے لہذا ان کا بعض لوگوں کے لئے سمجھنا مشکل نہیں تھا ایک دن فرمایا: میری یہ باتیں قم میں عام باتوں کی طرح ہیں اور یہان اس قدر تکرار کروں گا کہ تمہارے لئی بھی عام بات ہوجائے۔