دوسروں کے مطالب کے پیروکار نہیں تھے

راوی: آیت اللہ سید عباس خاتم یزدی

ID: 73855 | Date: 2022/05/02

امام خمینی (رح) فلسفی، عرفانی اور حکمت سے متعلق جن مطالب پر بھی گفتگو کرتے ایک نئی بات کہتے تھے. فقہ و اصول میں آپ کا نظریہ تازہ ہوتا تھا۔ امام خمینی (رح) ان دروس میں اپنے اصول کو بیان کرتے تھے اور دوسروں کے پکائے ہوئے مطالب کو نقل نہیں کرتے تھے بلکہ آپ اپنے درسی مطالب کے لئے ایک جدید قانون اور اساسی پیش کرتے تھے اور کبھی دوسروں کے مطالب کے پیچھے نہیں تھے۔