ایسی باتیں نہ کرو

امام خمینی (رح) کا نظریہ تھا کہ اشکالات درس میں کہے جائیں۔

ID: 73591 | Date: 2022/04/07

راوی: حجت الاسلام و المسلمین ایروانی


امام خمینی (رح) کا نظریہ تھا کہ اشکالات درس میں کہے جائیں۔ ایک دن نجف اشرف میں حاج آقا مصطفی جو ایک مجتہد تھے؛ نے ایک روائی اشکال کیا۔ امام نے ان کا جواب دیا لیکن آقا مصطفی  مطمئن نہیں ہوئے اور مزید وضاحت کے ساتھ اشکال کی تکرار کی تو امام نے شوخی کرتے ہوئے کہا: آقا اس طرح کی باتیں نہ کریں، لوگ ہنسیں گے  اور کہیں گے کہ جناب جاہل ہیں! آقا مصطفی نے بھی بلند آواز سے کہا: ہنسنے دیجئے وہ کہیں گے کہ حاج آقا کا بیٹا ہے۔ اگر ان لوگوں نے کہاکہ جاہل ہے تو یہی کہیں گے کہ حاج آقا کا بیٹا جاہل ہیں۔