ہم ایسے ہیں

امام خمینی (رح) شاگرد پرور تھے اور اپنے شاگردوں سے بحث و مباحثہ کے خواہاں رہتے تھے

ID: 73589 | Date: 2022/04/01

راوی: حجت الاسلام و المسلمین نصر الله شاہ آبادی


امام خمینی (رح) شاگرد پرور تھے اور اپنے شاگردوں سے بحث و مباحثہ کے خواہاں رہتے تھے۔ ایک بار ہم لوگ آپ کے مہمان خانہ میں "ربا" کے موضوع سے بحث کررہے تھے، بحث آگے بڑھتی گئی اور آپ کچھ تند ہوگئے ۔ اس کے بعد جب ہم لوگ مکاسب کے بارے میں بحث کررہے تھے تو بحث کے بعد آپ کی خدمت میں گئے اور عرض کیا کہ اس رات اسلوب سخن اس طرح کا تھا۔ امام نے شوخی کرتے ہوئے جواب دیا: ہم ایسے ہی ہیں۔ مراد یہ تھی کہ استاد اپنے شاگردوں کی تربیت کرنے کے لئے اسے اس طرح کرے تا کہ اس کے اندر پائیداری اور مقابلہ کرنے کی توانائی پیدا ہو۔