ہمارے اور ان میں کیا فرق ہے؟

راوی: آیت اللہ محمد فاضل لنکرانی

ID: 73360 | Date: 2022/02/13

ہم نے ایک دن دیکھا کہ امام خمینی درس کے وقت مدرس (مکان درس) میں داخل ہوئے اور بلافاصلہ واپس آگئے۔ ہم لوگ حیرت زدہ ہوئے کہ امام نے درس کیوں نہیں دیا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ وہاں پر کچھ طالب علم درس و بحث میں مشغول تھے اور جب ہم لوگوں نے امام سے درس نہ دینے اور واپس آجانے کے بارے میں پوچھا تو آپ نے کہا: ہم میں اور ان میں کیا فرق ہے؟ ہم سب طالب علم ہیں! آج وہ پہلے آگئے تھے۔ کل ہم آئیں گے اور اگر کل بھی وہی لوگ یہاں پر آکر درس و بحث میں مشغول ہوں گے تو ہم کسی دوسری جگہ جاکر اپنا کام کریں گے۔