استکباری افواج کی ہیبت کو توڑنے والے

بہیہ حریری؛ لبنانی پارلیمنٹ میں تعلیم و تربیت کے سربراہ

ID: 73218 | Date: 2022/02/20

اسلامی اقدار کا معاشرہ میں واپس آنا اور ان کی حفاظت امام خمینی (رح) کی بنیادی مقاصد میں تھا۔ عالم اغراض و مقاصد اور استکبار کی علاقائی اغراض و مقاصد کا مقابلہ صرف اسلامی اقدار کی پاسداری کرنے  اور انسانی بلند و بالا اقدار کی واپسی ہی میں ممکن ہے کہ امام خمینی نے اس کے تحقق کے لئے ہمت کی۔


امریکہ کے حامی ملک ایران کو علاقہ کی ایک مستقل طاقت میں تبدیل کرنا اور علاقہ کے لوگوں کی خدمت کرنا امام کا ایک مقصد تھا۔ اگرچہ ایران ابھی استکبار کے سیاسی، فوجی، پروپیگنڈہ اور اقتصادی دباؤ میں ہے لیکن علاقہ کے استکباری حرکت کو روکنے میں کامیاب عمل دکھایا۔