زکات کے مصارف میں، مؤلفہ القلوب سے کیا مراد ہے؟

ID: 72797 | Date: 2022/01/09

سوال: زکات کے مصارف میں، مؤلفہ القلوب سے کیا مراد ہے؟


جواب: ان سے مراد وہ کافر ہیں  جو اسلام کے لئے جہاد کرنے پر آمادہ ہوں  یادین اسلام کی طرف مائل ہورہے ہوں  نیز وہ مسلمان بھی کہ جن کے عقائد ضعیف ہوں  ۔ پس ان کی دلجوئی کی خاطر انہیں  زکات دی جاتی ہے اورظاہر یہ ہے کہ عصر حاضر میں بھی ایسے افراد کاوجود ساقط نہیں ہوا ہے۔


تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 34