یہ جناب کون ہیں؟

میں ایک رات مسجد ہندی گیا ہوا تھا جو نجف کے بازار قبلہ میں واقع ہے

ID: 72179 | Date: 2021/11/30

راوی: حجت الاسلام و المسلمین علی دوانی


میں ایک رات مسجد ہندی گیا ہوا تھا جو نجف کے بازار قبلہ میں واقع ہے اور اس میں مرجع علی الاطلاق آیت اللہ سید ابوالحسن اصفہانی نماز پڑھاتے تھے اور اس وقت شیخ موسی خراسانی کے حوالہ کردی تھی اور یہ وہیں درس بھی دیتے تھے۔ یہ مسجد بہت سارے دیگر فقہاء کی تدریس کا مرکز تھی۔ مرحوم آیت اللہ حکیم بھی صبح کے وقت اسی مسجد میں فقہ کا درس دیتے تھے۔ اس شب ایک کونے میں آیت اللہ شیخ محمد کاظمینی کے اصول فقہ کے درس خارج سے دور بیٹھا ان کی بلند آواز سن رہا تھا۔ اتنے میں دیکھا کہ ایک بزرگ عالم جو اپنے استاد کا بہت احترام کرتے تھے وہاں آئے اور اپنے استاد سے کہا: آپ وہیں سے درس کہیں میں سن رہا ہوں۔ اس سے لوگوں کو حیرت ہوئی لیکن میں اس بزرگ عالم کو نہیں پہچانتا تھا تو پوچھا یہ جناب کون ہیں؟ اس نے کہا: یہ حاج آقا روح اللہ خمینی ہیں۔