زیادہ غور کرنے کی ضرورت نہیں

امام خمینی (رح) طالبعلمی کے زمانہ میں اپنے احباب سے جو درس و بحث کرتے تھے بہت ہی ساده اور سلیس انداز میں کرتے تھے۔

ID: 72175 | Date: 2021/11/22

زیادہ غور کرنے کی ضرورت نہیں


امام خمینی (رح) طالبعلمی کے زمانہ میں اپنے احباب سے جو درس و بحث کرتے تھے بہت ہی ساده اور سلیس انداز میں کرتے تھے۔ فقہی مباحث میں بعض احتیاط کی طرف توجہ نہیں دیتے تھے۔ جیسے روزہ کے مسئلہ میں کہ بعض کہتے تھے اگر کوئی ماچس کی ایک تیلی سے خلال کرے اور اسے دوبارہ منہ کے اندر لے جائے اور ا س کی رطوبت نکل جائے تو اس کا روزہ باطل ہوجاتا ہے۔ امام خمینی فرماتے تھے: ایک ماچس کی تیلی منہ سے کتنی رطوبت حاصل کرتی ہے اور کتنی اس کی رطوبت باقی رہ جاتی ہے کہ اگر دوبارہ منہ کے اندر لے جائے تو وہ کھا اور پینا شمار ہو۔  امام کا خیال تھا کہ اس طرح کی احتیاطیں انسان کو وسواس کا شکار بناتی ہیں اور ادراک حقائق سے دور رکھتی ہیں۔