اعتکاف صحیح ہونے کے لئے کونسی شرائط ہیں؟

اس کی اجازت کہ جس کا اجازت دینا معتبر ہے

ID: 71567 | Date: 2021/10/04

سوال: اعتکاف صحیح ہونے کے لئے کونسی شرائط ہیں؟


جواب: اعتکاف صحیح ہونے کے لئے مندرجہ ذیل چند شرائط ہیں:


اوّل: عقل


دوم: نیّت


سوم: روزہ رکھنا


چہارم: ضروری ہے کہ اعتکاف تین دن اوران کے درمیان کی راتوں  سے کم ترعرصے کا نہ ہو


پنجم: اعتکاف ان چا رمساجد، مسجدالحرام، مسجد نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم، مسجد کوفہ اور مسجد بصرہ میں  ہونا چاہئے


ششم: اس کی اجازت کہ جس کا اجازت دینا معتبر ہے


ہفتم: مسلسل مسجد کے اندر رہنا


 


تحریر الوسیلہ، ج1، ص 337