عراق کے امام حسین اسپتال میں لگی بھیانک آگ 87 افراد ہلاک

عراق کی ریاست ذی قار کے اسپتال امام حسین علیہ السلام میں گذشتہ رات بھیانک آگ لگ گئی جس سے اب تک 87 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ سینکڑوں مریض زخمی ہو چکے ہیں العین نیوز ویب سائٹ کے مطابق ، صوبہ

ID: 70542 | Date: 2021/07/13

عراق کے امام حسین اسپتال میں لگی بھیانک آگ 87 افراد ہلاک


عراق کی ریاست ذی قار کے اسپتال امام حسین علیہ السلام میں گذشتہ رات بھیانک آگ لگ گئی جس سے اب تک 87 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ اس حادثے میں سینکڑوں مریض زخمی ہوئے ہیں العین نیوز ویب سائٹ کے مطابق ، صوبہ ذی قار میں محکمہ صحت کے ترجمان حیدر الزاملی نے بتایا کہ ناصریہ شہر کے مرکز میں واقع امام حسین ع اسپتال کے ٹرینک سینٹر میں جس میں کرونا مریضوں کا رکھا گیا تھا اچانک بھیانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کی وجہ سے اب تک 87 مریض ہلاک جب کہ 100سے زائد مریض زخمی ہو چکے ہیں جب کہ بعض ذرائع ابلاغ نے مرنے والوں کی تعداد 58 بتائی ہے۔


ایرانی کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی ریاست ذی قار کے اسپتال امام حسین علیہ السلام میں گذشتہ رات بھیانک آگ لگ گئی جس سے اب تک 87 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ اس حادثے میں سینکڑوں مریض زخمی ہو ئے  ہیں العین نیوز ویب سائٹ نے نقل کیا ہے کہ صوبہ ذی قار میں محکمہ صحت کے ترجمان حیدر الزاملی نے بتایا کہ ناصریہ شہر کے مرکز میں واقع امام حسین ع اسپتال کے ٹرینک سینٹر میں جس میں کرونا مریضوں کا رکھا گیا تھا اچانک بھیانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کی وجہ سے اب تک 87 مریض ہلاک جب کہ 100سے زائد مریض زخمی ہوئے  ہیں جب کہ بعض ذرائع ابلاغ نے مرنے والوں کی تعداد 58 بتائی ہے۔


سوشل میڈیا اس خبر کے نشر ہونے کے بعد ذی قار صوبائی محکمہ صحت نے اعلان کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 78 ہوگئی ہے ، 50 زخمی ہوئے ہیں ، لیکن السماریہ ٹی وی نے ایک سیکیورٹی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ 100 افراد زخمی ہوئے ہیں۔


یہ واقعہ بغداد کے ابن الخطیب اسپتال میں اسی طرح کے واقعے کے ڈھائی ماہ بعد پیش آیا ہے جس میں 80 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ گذشتہ روز بغداد میں بھی آتش سوزی کے تین واقع ہوئے ہیں جن میں سب سے پہلے جنوبی بغداد کے علاقے اواریج میں پلاسٹک اور اسپنج گودام میں آگ لگی ، اس کے بعد بغداد میں ایک عدالت خانے میں آگ لگی عراقی فائر فائٹرز کا کہنا ہے کہ البیع عدالت عمارت کی لائبریری میں آگ لگی۔ جس کہ تیسرا واقع اس وقت پیش آیا جب  دارالحکومت میں وزارت صحت کی عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں اس وزارت کے دفتری  عمارت کو خالی کرنا پڑا جس کے بعد آگ پر قابو پا گیا۔