کیا فلسطین کی حمایت کرنا ہماری ذمہ داری ہے؟

فلسطین کی حمایت کرنا ہماری ذمہ داری ہے

ID: 70410 | Date: 2021/05/25

کیا فلسطین کی حمایت کرنا ہماری ذمہ داری ہے؟


اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے فلسطین کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ مسلمانوں کی عزت اور آبرو کی حفاظت کرنا عالم اسلام کی ذمہ داری ہے اور ہمیں خود کو مقاصد الہی اور مسلمانوں کے دفاع کے لئے تیار کرنا چاہیے اور ایسے حالات میں جب فلسطین کے مسلمان مشکلات میں گرفتار ہیں اور غاصب اور ظالم صہیونی حکومت ان کے بچوں کا قتل عام کر رہی ہے اس وقت فلسطین کے مسلمانوں کو پہلے سے زیادہ ہماری ضرورت ہے تمام اسلامی ممالک کو مل کر اور متحد ہو کر اسرائیل کا مقابلہ کرنا ہوگا۔