قصر ظلم و جبر

علامہ ابن علی واعظ

ID: 70097 | Date: 2021/06/22

قصر ظلم و جبر 


علامہ ابن علی واعظ


 


ہو متحد تو سہل ہے ہر ایک مرحلہ


جھجکے گی خود ہی سامنے آتے ہراک بلا


تیزی سے بڑھتا جائے گا یہ حق کا قافلہ


ہر قصر ظلم و جبر  میں  آئے گا زلزلہ


ہاں خون “صدر ”و  بنت ہدی ”رنگ لائے گا


یہ انقلاب ارض نجف میں بھی آئے گا