آزادی کے معلم

الحاج ام. اچ. ام. اشرف؛ سری لنکا میں بنادر کے وزیر اور مسلمانوں کی کانفرنس گروہ کے رہبر

ID: 69674 | Date: 2021/05/18

آزادی کے معلم


الحاج ام. اچ. ام. اشرف؛ سری لنکا میں بنادر کے وزیر اور مسلمانوں کی کانفرنس گروہ کے رہبر


 


آپ (امام خمینی) نے اسلام، قرآن اور سنت جو اس دور میں طاق نسیاں بنی ہوئی تھی کو لوگوں کے درمیان دوبارہ واپس کیا اور یہ سب سے بڑی خدمت تھی۔ اسلامی انقلاب کی کامیابی سے پہلے لوگ صرف اسلام کی تاریخ پڑھتے تھے۔ اس وقت لوگ صرف پیغمبر اور آپ کے طرز حکومت کا مطالعہ کرتے تھے لیکن امام، پیغمبر کے راستہ پر چلے اور سیرت کو زندہ کیا اور اسلامی احکام کو عملی کیا۔ امام کا پیغام صرف ایران تک محدود نہ رہا بلکہ پوری دنیا میں عام ہوا۔ آپ وہ واحد فرد تھے جس نے شجاعت کے ساتھ دنیا کی بڑی طاقتوں کا مقابلہ کیا۔ امام نے ہمیں آزادی کے ساتھ زندگی گذارنے، استقلال اور مغرب و مشرق سے وابستہ نہ ہونے کا درس دیا۔