عمان کے سابق وزیر خارجہ کا امام خمینی سے اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں اہم بیان

عمان کے سابق وزیر خارجہ کا امام خمینی سے اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں اہم بیان

ID: 69392 | Date: 2021/04/25

عمان کے سابق وزیر خارجہ کا امام خمینی سے اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں اہم بیان


جمعرات کو عمان کی ٹی وی سے براہ راست نشر ہونے والے پروگرام میں عمان کی بادشاہت کے سابق وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے اسلامی انقلاب کے ابتدائی دنوں میں عمان کے نمائندے کی حیثیت سے اپنے ایران کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے  امام خمینی کے ساتھ اپنی ملاقات اور اسلامی انقلاب کی تصدیق کے بارے میں بتایا انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب سے پہلے شاہ اور عمان کے درمیان اچھے تعلقات تھے  لیکن اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد عمان کے اعلی حکام کے نے ایرانی رہنما سے ملنے کے لئے ایک وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا  اور میں پہلا غیر مکلی سیاسی نمائندہ تھا جو امام خمینی (رح) سے ملنے ایران گیا تھا انہوں نے کہا کہ میں اس مطلب کو پہلی بار بیان کر رہا ہوں۔


جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو عمان کی ٹی وی سے براہ راست نشر ہونے والے پروگرام میں عمان کی بادشاہت کے سابق وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے اسلامی انقلاب کے ابتدائی دنوں میں عمان کے نمائندے کی حیثیت سے اپنے ایران کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے  امام خمینی کے ساتھ اپنی ملاقات اور اسلامی انقلاب کی تصدیق کے بارے میں بتایا انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب سے پہلے شاہ اور عمان کے درمیان اچھے تعلقات تھے  لیکن اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد عمان کے اعلی حکام کے نے ایرانی رہنما سے ملنے کے لئے ایک وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا  اور میں پہلا غیر مکلی سیاسی نمائندہ تھا جو امام خمینی (رح) سے ملنے ایران گیا تھا انہوں نے کہا کہ میں اس مطلب کو پہلی بار بیان کر رہا ہوں۔


انہوں نے کہا کہ امام خمینی سے اس ملاقات میں ہم نے ایرانی قوم کی تحریک کی کامیابی اور اسلامی انقلاب کی تصدیق کی  اور  ان سے جنوبی یمن کے واقعات اور مارکسیوں کے وجود کے بارے میں پوچھا؟ لیکن ہمارے سوال کے جواب میں ہماری توقع کے خلاف کیوں کہ ہم نے سوچا تھا کہ شاید وہ مارکسیسم کے خلاف جارحانہ انداز اپنائیں گے لیکن انہوں نے مختصر جواب دیا  کہ وہ واقعا اسلام سے واقف نہیں ہیں اور انہیں دوبارہ اسلام کی تعلیم دی جانی چاہئے بن علوی کا کہنا تھا کہ امام خمینی کا یہ جواب ان کی مصلحت پسندانہ شخصیت کی عکاسی کرتا تھا۔


عمان کے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ ملاقات امام خمینی کے ایک عاجز اور سادے سے گھر میں ہوئی تھی جب کہ اس چھوٹے سے گھر کے باہر ڈیڑھ لاکھ سے زائد ان کے چاہنے والے موجود تھے۔