آذربایجان کے جوانوں سے امام خمینی کا خصوصی خطاب

آذربایجان کی بہادر اور متدین قوم کو میرا سلام ہو تبریز کے غیرتمند اور عزت مند جوانوں پر درود و سلام ہو،سلام ہو اس قوم پر جس نے پہلوی جیسی خطرناک حکومت اور حکمرانوں کے سامنے قیام کیا اور اسلام کو ایک بار پھر زندگی بخشنے میں

ID: 68436 | Date: 2021/02/26

آذربایجان کے جوانوں سے امام خمینی کا خصوصی خطاب


آذربایجان کی بہادر اور متدین قوم کو میرا سلام ہو تبریز کے غیرتمند اور عزت مند جوانوں پر درود و سلام ہو،سلام ہو اس قوم پر جس نے پہلوی جیسی خطرناک حکومت اور حکمرانوں کے سامنے قیام کیا اور اسلام کو ایک بار پھر زندگی بخشنے میں ساتھ دیا اور اسلام کو زندہ کیا ہے اللہ تعالی تبریز اور آذربایجان کی قوم کو سلامت رکھے جنہوں نے اس مشکل وقت میں اسلام کا ساتھ دیا تبریز کے لوگوں نے شاہ اور اس کے حامیوں کو منہ پر زوردار طمانچہ مار کر شاہ کو اس کے ناپاک ارادوں میں ناکام بنا دیا شاہ نے سفید انقلاب کے ذریعے اس ملک کو غیروں کو حوالے کر دیا تھا لیکن ہماری با شعور قوم نے شاہ کو اس کے ہی مقصد میں ناکام بنا دیا شاہ ایک خائن حاکم تھا جس نے ہمارے ملک کے سارے خزانے کو اپنے دونوں ہاتھوں سے اغیار کو سونپ دیا تھا جب اس خزانے کے بدلے میں جو کچھ وہ دیتے تھے وہ حقیقت میں ایک تنکے کے برابر تھا جس سے ہماری قوم کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا تھا۔


امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے 8 اسفند 1356 ہجری شمسی کو تبریز کے شہداء کے چہلم کے موقع ایران کی ریاست آذربایجان کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ آذربایجان کی بہادر اور متدین قوم کو میرا سلام ہو تبریز کے غیرتمند اور عزت مند جوانوں پر درود و سلام ہو,سلام ہو اس قوم پر جس نے پہلوی جیسی خطرناک حکومت اور حکمرانوں کے سامنے قیام کیا اور اسلام کو ایک بار پھر زندگی بخشنے میں ساتھ دیا اور اسلام کو زندہ کیا ہے اللہ تعالی تبریز اور آذربایجان کی قوم کو سلامت رکھے جنہوں نے اس مشکل وقت میں اسلام کا ساتھ دیا تبریز کے لوگوں نے شاہ اور اس کے حامیوں کو منہ پر زوردار طمانچہ مار کر شاہ کو اس کے ناپاک ارادوں میں ناکام بنا دیا شاہ نے سفید انقلاب کے ذریعے اس ملک کو غیروں کو حوالے کر دیا تھا لیکن ہماری با شعور قوم نے شاہ کو اس کے ہی مقصد میں ناکام بنا دیا شاہ ایک خائن حاکم تھا جس نے ہمارے ملک کے سارے خزانے کو اپنے دونوں ہاتھوں سے اغیار کو سونپ دیا تھا جب اس خزانے کے بدلے میں جو کچھ وہ دیتے تھے وہ حقیقت میں ایک تنکے کے برابر تھا جس سے ہماری قوم کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا تھا۔


رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ شاہ کی وجہ سے ہماری قوم کو بہت سارے دکھ اور درد کا سامنا رہا ہے انھیں مشکلات کا سامنا رہا ہے شاہ نے ایرانی قوم پر ظلم نہ کرنے والے پولیس والوں کے خلاف قانونی کاروائیاں کی تھیں جس سے اس کے مظالم کی کا پتہ چلتا ہے لیکن میں ایران کی پوری قوم خاص کر آذر بایجان کی قوم کو مبارک دیتا ہوں کہ جنہوں نے اس ظلم کے خلاف آواز اُٹھائی اور اپنے مال،اولاد اور جان کی قربانی پیش کر کے اسلام کو زندہ کیا ہے اور انشاء اللہ بہت جلد ہم اسی ملک میں ایک اسلام حکومت تشکیل دیں گے۔