مقدار مسافت کا اندازہ لگانے کہاں سے شروع ہوتا ہے؟

ID: 68398 | Date: 2021/02/28

سوال:  مقدار مسافت کا اندازہ لگانے کہاں سے شروع ہوتا ہے؟


جواب:  مقدار مسافت کا اندازہ لگانے کا ابتدائی نقطہ شہر کی دیوار ہے اور وہ جگہ جہاں  دیوار یا حصار نہیں  ہے وہاں  آخری گھر مسافت کی ابتدائی نقطہ قرار پائے گا اور یہ معیار ان شہروں  کے علاوہ ہے جو غیر معمولی طور پر بڑے ہوں  لیکن جہاں  تک ایسے شہروں کا تعلق ہے کہ جو غیر معمولی طور پر بڑے ہوں  تو اگر ان کے محلّے ان دیہاتوں  کے مانند کہ جو آپس میں  نزدیک ہیں  ایک دوسرے سے جدا ہوں  تو وہی آخری محلّہ ہوگا ورنہ اس میں  اشکال ہے مثلاً محلّوں  کا آپس میں  متصل ہونا پس وہ جگہ جہاں  اگر شہر کے آخر سے حساب کیا جائے تو شرعی فاصلے تک نہیں  پہنچ سکتا اور اگر اپنے گھر سے حساب کرے تو اس حد تک پہنچ جاتا ہے تو وہاں  احتیاط یہ ہے کہ قصر بھی پڑھے اور پوری بھی اگر چہ وہ قول جو ایسے موارد میں  گھر کو شرعی مسافت کا ابتدائی نقطہ قرار دیتا ہے، بعید نہیں  ہے۔




تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 274