اگر کسی شہر کے دو راستے ہوں جس میں ایک طولانی اور دوسرا چھوٹا ہو تو کیا دونوں راستوں میں نماز قصر ہے؟

ID: 68397 | Date: 2021/02/26

سوال:  اگر کسی شہر کے  دو راستے ہوں  جس میں  ایک طولانی اور دوسرا چھوٹا ہو تو کیا دونوں راستوں میں نماز قصر ہے؟


جواب:  اگر کسی شہر کے  دو راستے ہوں  جس میں  ایک طولانی اور دوسرا چھوٹا ہو تو اگر طولانی راستے کی مسافت اتنی ہو کہ جو قصر کے لئے شرط ہے جبکہ قریبی راستے اس مقدار تک نہ ہو، پس اگر مسافر طویل راستے سے جائے تو نماز قصر پڑھے اور اگر قریبی راستے سے جائے تو پوری نماز پڑھنا واجب ہے اور اگر قریبی راستے سے جائے کہ  جو چار فرسخ سے کمترہے تو ضروری ہے کہ تمام نماز پڑھے اگر چہ اس کی واپسی لمبے راستے سے ہو اور مجموعی طور پر آناجانا آٹھ فرسخ ہوجائے۔




تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 273