ایران کسی سے جنگ نہیں چاہتا لیکن منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے

رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا لیکن جو اس کے خلاف کوئی کاروائی کرے گا اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا

ID: 68355 | Date: 2021/02/24

ایران کسی ساتھ جنگ نہیں چاہتا لیکن منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے


ہماری نظر میں غلامی کی زندگی کی کوئی اہمیت نہیں ہے ہم نے پہلوی دور میں بہت زیادہ مشکلات دیکھی ہیں ان باپ بیٹوں نے ہم پر بہت زیادہ ظلم کئے ہیں شاہ نے ایرانی قوم کو امریکا اور سویت یونین کا غلام بنا رکھا تھا ہمارا ملک میں استقلال نہیں تھا ہماری قوم نے استقلال اور اسلام کے لئے شاہ کے خلاف قیام کیا کیوں کہ ہماری نظر میں غلامی کی کوئی اہمیت نہیں ہے ہم صدر اسلام کی طرح غلامی کے مخالف ہیں جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صدر اسلام سے غلامی اور ظلم کی مخالف کی تھی اسی طرح ہم نے اپنے ہادی اور رہنما حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے ظلم اور غلامی کے خلاف قیام کیا تھا جس میں الحمد للہ ہماری قوم کو کامیابی ملی تھی اور آج بھی اگر کوئی ہمارے ملک کی طرف آنکھ اُٹھا کر دیکھے گا تو ہم سب کا مقابلہ کریں کسی کو بھی اپنی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے یہ ملک ہمارا ہے ہماری قوم کا ہماری قوم نے اس ملک کو بنایا ہے آج کوئی بھی ایک طاقت دوسروں پر حکومت نہیں کر سکتی۔


اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے 5 اسفند 1357 ہجری شمسی کو اسلامی تہران میں سویت یونین کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران فرمایا کہ ہماری نظر میں غلامی کی زندگی کی کوئی اہمیت نہیں ہے ہم نے پہلوی دور میں بہت زیادہ مشکلات دیکھی ہیں ان باپ بیٹوں نے ہم پر بہت زیادہ ظلم کئے ہیں شاہ نے ایرانی قوم کو امریکا اور سویت یونین کا غلام بنا رکھا تھا ہمارا ملک میں استقلال نہیں تھا ہماری قوم نے استقلال اور اسلام کے لئے شاہ کے خلاف قیام کیا کیوں کہ ہماری نظر میں غلامی کی کوئی اہمیت نہیں ہے ہم صدر اسلام کی طرح غلامی کے مخالف ہیں جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صدر اسلام سے غلامی اور ظلم کی مخالف کی تھی اسی طرح ہم نے اپنے ہادی اور رہنما حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے ظلم اور غلامی کے خلاف قیام کیا تھا جس میں الحمد للہ ہماری قوم کو کامیابی ملی تھی اور آج بھی اگر کوئی ہمارے ملک کی طرف آنکھ اُٹھا کر دیکھے گا تو ہم سب کا مقابلہ کریں کسی کو بھی اپنی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے یہ ملک ہمارا ہے ہماری قوم کا ہماری قوم نے اس ملک کو بنایا ہے آج کوئی بھی ایک طاقت دوسروں پر حکومت نہیں کر سکتی۔


رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا لیکن جو اس کے خلاف کوئی کاروائی کرے گا اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا انہوں نے فرمایا کہ ہم تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات بنانا چاہتے ہیں اب یہ ایرانی حکومت پر منحصر ہے کہ وہ کس طرح علاقے میں تمام ممالک کے ساتھ اقتصادی،ثقافتی اور سیاسی تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں یہ ایک اسلامی حکومت ہے جو ہر گز کسی پر ظلم نہیں کرے گی چاہیے کوئی کمزور ہی کیوں نہ ہو اور کسی بھی طاقتور کی آمریت کو قبول نہیں کرے گی۔