مجاہد راہ خدا

ممتاز علی گیلانی؛ وزیر زراعت

ID: 68349 | Date: 2021/02/23

مجاہد راہ خدا


ممتاز علی گیلانی؛ وزیر زراعت


 


رہبر انقلاب (حضرت آیت اللہ خمینی) کی پوری زندگی راہ خدا میں جہاد اور دین اسلام کی بلندی کی راہ میں صرف ہوئی ہے۔ آپ نے صہیونستوں اور مشرق و مغرب کی سازشوں کو بے خوف ہو کر ثابت کردیا کہ مکتب اسلام ایک مکمل اور ہمہ جانبہ مکتب ہے۔ سامراجی طاقتوں نے آخری دم تک ایران کو سامراجیت کی جانب لے جانے کی سر توڑ کوش کی لیکن امام خمینی (رح) کے آہنی ارادہ، فولادی عزم و جذبہ کے سامنے ساتقامت نہ کرسکے۔ امام خمینی (رح) نے امت مسلمہ کو بیدار کرنے، مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی ایجاد کرنے اور بکھری ہوئی اسلامی طاقتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے سلسلہ میں عظیم خدمات انجام دی ہیں اور حضرت ختمی مرتبت کی شان میں گستاخی کرنے والے سلمان رشدی ملعون کو واجب القتل بنا کر عالم اسلام کی رہبری کے مالک ہوئے ہیں۔