نماز استسقاء کی کیفیت کیا ہے؟

ID: 68343 | Date: 2021/02/14

سوال: نماز استسقاء کی کیفیت کیا ہے؟


جواب: نماز استسقاء کی کیفیت نماز عید الفطر اور عیدقربان کی مانند جماعت کے ساتھ دو رکعت بجالانا ہے۔ نیز اس نماز کو رجائے مطلوبیت کی نیّت سے انفرادی طور پر پڑھنے میں  کوئی اشکال نہیں۔ نماز کی ہر رکعت میں  حمد و سورۃ پڑھی جائے گی اور پہلی رکعت میں  سورۃ کے بعد پانچ مرتبہ تکبیر کہے گا اور ہر تکبیر کے بعد ایک قنوت بجالائے گا اور د وسری رکعت میں  چار مرتبہ تکبیر کہے گا۔ جس میں  ہر تکبیر کے بعد ایک قنوت پڑھے گا، قنوت میں  کسی بھی دعا کا پڑھ لینا کافی ہے۔ اگر چہ بہتر یہ ہے کہ دعائے قنوت بارش طلب کرنے، خداوند تعالیٰ کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے پر مشتمل ہونی چاہئے تا کہ اس کی جانب سے بارش کا نزول ہو اور وہ اپنی رحمت سے آسمان کے دروازے کھول دے۔ اسی طرح دعاسے پہلے محمد و آل محمد پر درود و صلوٰت بھیجے۔


تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 270