نماز استسقاء سے کیا مراد ہے؟

ID: 68342 | Date: 2021/02/12

سوال: نماز استسقاء سے کیا مراد ہے؟


جواب: مستحب نمازوں  میں  سے ایک نماز، نماز استسقاء ہے۔ استسقاء سے مراد پانی پلوانے کی درخواست ہے جب نہریں  خشک ہوجائیں۔ بارش کم بر سے اور آسمان کثرت گناہ کی وجہ سے پانی برسانا بند کردے نیز کفران نعمت، غصب حقوق، ناپ تول میں  کمی، طلسم، دھوکہ بازی، امر بالمعروف ونہی عن المنکر کا ترک، زکٰوۃ ادا کرنے سے انکار اور ان چیزوں  کا حکم کرنا جسے خدا نے نازل نہیں  کیا و غیرہ وہ اسباب ہیں  کہ جو حضرت حق تعالیٰ کے لئے غیض و غضب کا باعث بنتے ہیں  اور بارش نہ آنے کا موجب جیسا کہ روایات میں  وارد ہوا ہے لہٰذا ان وجوہات کی بناء پر نماز استسقاء پڑھنا مستحب ہے۔


تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 270