محافظ وقت نماز

علامہ ابن علی واعظ

ID: 67956 | Date: 2021/01/29

محافظ وقت نماز


علامہ ابن علی واعظ


 


یہ سب کے سب محافظ وقت نماز تھے


وہ عیش کوش مست مئے فخرو ناز تھے


جانباز یہ تمام، وہ   سب   جنگ    باز    تھے


وہ تھے زمانہ ساز، یہ سب عہد ساز تھے


وہ    بر سر نبرد تھے    انعام  کے لئے


لڑتے تھے یہ حفاظت اسلام کے لئے