ایران نے امریکی صدر پر پابندیاں عائد کر دی ہیں

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہ کہا اس فہرست میں امریکی صدر سمیت امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو اور دوسرے وزراء بھی شامل ہیں

ID: 67774 | Date: 2021/01/20

ایران نے امریکی صدر پر پابندیاں عائد کر دی ہیں


ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہ کہا اس فہرست میں امریکی صدر سمیت امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو اور دوسرے وزراء بھی شامل ہیں جن میں امریکی وزیر دفاع اور دوسرے وزراء اور اعلی حکام بھی ہیں ایرانی وزیر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی حکام پر یہ پابندیاں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ان کی دہشتگردانہ کاروائیوں  اور انسانی حقوق کی پائمالی کی وجہ سے عائد کی گئی ہیں۔


جماران خبرساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران نے ٹرمپ کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بعد امریکی صدر اور اس کے اعلی حکام پر پابندیاں عائد کردی ہیں ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہ کہا ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہ کہا اس فہرست میں امریکی صدر سمیت امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو اور دوسرے وزراء بھی شامل ہیں جن میں امریکی وزیر دفاع اور دوسرے وزراء اور اعلی حکام بھی ہیں ایرانی وزیر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی حکام پر یہ پابندیاں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ان کی دہشتگردانہ کاروائیوں  اور انسانی حقوق کی پائمالی کی وجہ سے عائد کی گئی ہیں۔


اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب نے کہا کہ ایرانی حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی کابینہ کے کچھ وزراء اور کچھ دوسرے حکام پر پابندیاں عائد کی ہیں انہوں نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے امریکی کی متعدد شخصیتوں کو دہشتگردی کی کاروائیوں کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف ایک قانون پاس کیا ہے جس کے تحت ایرانی حکومت نے ان افراد پر پابندیاں عائد کر دی ہیں انہوں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی یہ کاروائی علاقے میں امن برقرار کرنے کے لئے ایک اہم قدم ہے۔


ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس فہرست میں اکثر وہ لوگ شامل ہیں جو شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں براہ راست ملوث تھے یاد رہے کہ امریکہ نے ہمیشہ انسانی حقوق کا پائمال کیا لیکن ٹرمپ کی صدارت میں امریکہ میں سیاہ فام افراد کو تشدد کا نشانہ بنا گیا اور پولیس کے ہاتھوں کے ان کا قتل عام کیا جب کہ پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام کے قتل کے بعد کئی مہینوں تک امریکہ میں احتجاجی مظاہرے جارے رہے تھے۔


واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رح) اور ان کے جانشین صالح رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے کئی بار اس بات کی تاکید کی ہے کہ امریکا اسلامی اور مسلمانوں کا دشمن ہے جس نے ہمیشہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ایسے ملک اور حکام سے بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں ہے یہ قابل اعتماد نہیں ہے۔