امریکا ایرانی عوام کا قاتل ہے:رہبر کبیر انقلاب اسلامی

ہماری اسلامی حکومت آزاد اور مستقل ہو گی ہماری کوشش ہوگی علاقے کی طاقت اسی طرح برقرار رہے

ID: 67772 | Date: 2021/01/19

امریکا ایرانی عوام کا قاتل ہے:رہبر کبیر انقلاب اسلامی


ہماری اسلامی حکومت آزاد اور مستقل ہو گی ہماری کوشش ہوگی علاقے کی طاقت اسی طرح برقرار رہے ہم نہ مغرب کی طرف اور نہ ہی مشرق کی طرف جائیں گے ہم چاہتے ہیں کہ ایک غیر جانبدارجمہوریت قائم کریں ہماری حکومت کے تمام ممالک سے تعلقات اچھے ہوں گے جب تک کہ وہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے اور اگر کوئی ملک ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے گا تو ہم اسے ہر گز یہ کام نہیں کرنے دیں گے ہم اپنے معاملات میں کسی بھی دوسرے ملک کی مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے یہ ملک اور یہ حکومت ہماری قوم نے بنائی ہے اس کے سارے فیصلے بھی ہماری قوم کرے گی اسلامی انقلاب ایران اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کرے گا بلکہ بلکہ ہم ہر اس ملک کے ساتھ تعلقات نہیں رکھیں گے جو ظلم کرے گا اور حق کو پاوں تلے روندے گا اسلامی حکومت ہمیشہ حق کا ساتھ دے گی۔


امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رح) نے غیر ملکی اکسپرس نیوز کے صحافی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے اس سوال کے جواب میں مشرق اور مغرب کے سامنے آپ کی حکومت کا موقف ہوگا میں فرمایا کہ ہماری اسلامی حکومت آزاد اور مستقل ہو گی ہماری کوشش ہوگی علاقے کی طاقت اسی طرح برقرار رہے ہم نہ مغرب کی طرف اور نہ ہی مشرق کی طرف جائیں گے ہم چاہتے ہیں کہ ایک غیر جانبدارجمہوریت قائم کریں ہماری حکومت کے تمام ممالک سے تعلقات اچھے ہوں گے جب تک کہ وہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے اور اگر کوئی ملک ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے گا تو ہم اسے ہر گز یہ کام نہیں کرنے دیں گے ہم اپنے معاملات میں کسی بھی دوسرے ملک کی مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے یہ ملک اور یہ حکومت ہماری قوم نے بنائی ہے اس کے سارے فیصلے بھی ہماری قوم کرے گی اسلامی انقلاب ایران اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کرے گا بلکہ بلکہ ہم ہر اس ملک کے ساتھ تعلقات نہیں رکھیں گے جو ظلم کرے گا اور حق کو پاوں تلے روندے گا اسلامی حکومت ہمیشہ حق کا ساتھ دے گی۔


رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے ایک دوسرے سوال کا جواب دیتے ہوئے فرمایا کہ امریکی صدر اور حکومت حالیہ دنوں میں ہماری قوم کے ساتھ ایک دشمن کی طرح رفتار کر رہا تھا امریکہ نے ہمارے ملک کو فقیر بنادیا ہے ہمارے ملک کے خزانوں کو خالی کر دیا ہے امریکہ نے ایرانی قوم کے قتل عام میں شاہ کی حمایت کی تھی اور اس کے جرم میں برابر کا شریک ہے اب یہ امریکی قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے حکام  کے خلاف مقدمہ چلائے۔