شاہ کے فرار کے بعد ایرانی قوم کے نام امام خمینی کا اہم پیغام

شاہ کا ملک سے نکلنا ہماری کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے ہمارے سامنے بہت ساری مشکلیں ہیں اور ہماری قوم اس بات کو جان لے کہ صرف شاہ کے جانے سے کامیابی نہیں ملے گی

ID: 67723 | Date: 2021/01/16

شاہ کے فرار کے بعد ایرانی قوم کے نام امام خمینی کا اہم پیغام


شاہ کا ملک سے نکلنا ہماری کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے ہمارے سامنے بہت ساری مشکلیں ہیں اور ہماری قوم اس بات کو جان لے کہ صرف شاہ کے جانے سے کامیابی نہیں ملے گی البتہ میں اس موقع پر ایرانی قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں لیکن ہمیں ابھی بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے اس وقت ہمارے پاس ایک ایسا ملک ہے جو گذشتہ پچاس سالوں سے پہلوی حکمرانوں کے اختیار میں رہا ہے اور اس ملک کو شاہ کے جانے کے بعد تعمیر نو کی ضرورت ہے لذا سب سے پہلے اس ملک کی تعمیر کرنی ہو گی اور اس کی خرابیوں کی مرمت کرنی ہو گی اور یہ کام ایک دوسرے کی مدد کے بغیر ممکن نہیں ہے لہذا میری قوم سے مخلصانہ گزارش ہے کہ سب متحد ہو کر اس اسلامی اور قومی کام میں شرکت کریں سب ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر اس ملک کی تعمیر نو کریں اس وقت میں گروہی اور مسلکی اختلافات کو بھولا کر سب ایک آواز ہو کر قیام کریں۔


امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رح) نے 26 دی 1357 ہجری شمسی کو شاہ کے فرار کے بعد نوفل شاتو میں ایک غیر ملکی صحافی کے اس سوال کے جواب میں کہ شاہ کے فرار ہونے کے بعد آپ کا پہلا اقدام کیا ہو گا فرمایا کہ شاہ کا ملک سے نکلنا ہماری کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے ہمارے سامنے بہت ساری مشکلیں ہیں اور ہماری قوم اس بات کو جان لے کہ صرف شاہ کے جانے سے کامیابی نہیں ملے گی البتہ میں اس موقع پر ایرانی قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں لیکن ہمیں ابھی بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے فرمایا کہ اس وقت ہمارے پاس ایک ایسا ملک ہے جو گذشتہ پچاس سالوں سے پہلوی حکمرانوں کے اختیار میں رہا ہے اور اس ملک کو شاہ کے جانے کے بعد تعمیر نو کی ضرورت ہے لذا سب سے پہلے اس ملک کی تعمیر کرنی ہو گی اور اس کی خرابیوں کی مرمت کرنی ہو گی اور یہ کام ایک دوسرے کی مدد کے بغیر ممکن نہیں ہے لہذا میری قوم سے مخلصانہ گزارش ہے کہ سب متحد ہو کر اس اسلامی اور قومی کام میں شرکت کریں سب ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر اس ملک کی تعمیر نو کریں اس وقت میں گروہی اور مسلکی اختلافات کو بھولا کر سب ایک آواز ہو کر قیام کریں۔


اسلامی تحریک کے رہنما نے فرمایا کہ اس وقت ملک کو نجات دینا سب سے اہم کام ہے اور میری دعا ہے کہ میرا پروردگار ہماری قوم کو بیدار کرے انھیں اپنی اس جد وجہد اور تحریک میں کامیابی عطا کرے انہوں نے مزید فرمایا کہ شاہ کے فرار ہونے کے بعد ملک نظم کی ضرورت ہے لیکن کچھ لوگ ملکی نظم کو ختم کرنا چاہتے ہیں میں ایسے افراد کو وارننگ دینا چاہتا ہوں جو ایرانی قوم کے خلاف کام کر رہے ہیں انہوں نے فرمایا کہ اب ایران میں آمریت کا وقت ختم ہو چکا ہے اب جو بھی آمریت کرے گا اس کا حال بھی شاہ کی طرح ہو گا اب ایرانی قوم وہ سابق قوم نہیں رہی اب ایک مستقل قوم بن چکی اور انشاء اللہ بہت جلد اسلامی حکومت بنائیں گے۔