اگر نماز جمعہ ادا کرچکنے کے بعد معلوم ہوکہ دوسری نماز جمعہ بھی منعقد ہوئی ہے اوردونوں جماعتوں میں سے ہرایک کے پہلے اوربعد میں ہونے کا احتمال ہو تو کونسی نماز باطل ہے؟

ID: 67584 | Date: 2021/01/09

سوال: اگر نماز جمعہ ادا کرچکنے کے بعد معلوم ہوکہ دوسری نماز جمعہ بھی منعقد ہوئی ہے اوردونوں  جماعتوں  میں  سے ہرایک کے پہلے اوربعد میں  ہونے کا احتمال ہو تو کونسی نماز باطل ہے؟


جواب: اگر نما ز جمعہ ادا کرچکنے کے بعد معلوم ہوکہ د وسری نماز جمعہ بھی منعقد ہوئی ہے اوردونوں  جماعتوں  میں  سے ہرایک کے پہلے اوربعد میں  ہونے کااحتمال ہوتوظاہر یہ ہے دونوں  جماعتوں  میں  سے کسی پربھی اعادہ واجب نہیں  ہے نہ توجمعہ کے عنوان سے اورنہ ہی ظہر کے عنوان سے۔ اگرچہ اعادہ کاواجب ہونا احتیاط کے مطابق ہے اورجس گروہ نے ان دونوں  جماعتوں  میں  شرکت نہ کی ہواگروہ تیسری نماز جمعہ پڑھنا چاہیں  توا ن پر واجب ہے کہ پہلے ثابت کرلیں  کہ پہلے سے پڑھی جانے والی دونوں  نمازیں  باطل ہیں، اگران دونوں  نمازوں  میں  سے کسی ایک کے صحیح ہونے کااحتمال ہوتوپھرمزید کوئی نماز جمعہ پڑھنی جائز نہیں  ہے۔


تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 260