کیا نماز جمعہ میں، دونوں خطبوں میں خداکی حمد بیان کرناواجب ہے؟

ID: 67576 | Date: 2020/12/24

سوال: کیا نماز جمعہ میں، دونوں  خطبوں  میں  خداکی حمد بیان کرناواجب ہے؟


جواب: دونوں  خطبوں  میں  خداکی حمد بیان کرناواجب ہے اوراحتیاط یہ ہے کہ حمد کے فوراًبعد اللہ کی ثناء کی جائے اوربناء براحتیاط حمد لفظ جلالہ ’’اللہ‘‘کے ساتھ کی جائے اگرچہ اقویٰ یہ ہے کہ ہراس لفظ کے ساتھ حمد کرنا جائز ہے جس کے ساتھ اس کی حمد شمارکی جاتی ہواورپہلے خطبے میں  بنی اکرم ؐاورآپ ؐ کی آل پر درود بھیجنا بناء براحتیاط دوسرے خطبے میں  بناء براقویٰ اورپہلے خطبے میں  اللہ سے ڈرنے کی نصیحت کرنا بنابراقویٰ واجب ہے اوردوسرے میں  بناء براحتیاط (تقویٰ کی نصیحت کرنا)واجب ہے اورپہلے خطبے میں  بناء براقویٰ چھوٹی سورۃ پڑھی جائے اوربہتر یہ احتیاط یہ ہے کہ دوسرے خطبے میں  نبی اکرم ؐ پردرو د بھیجنے کے بعد آئمہ طاہرین ؑ پردرودبھیجا جائے۔مومنین ومومنات کے لئے طلب مغفرت کی جائے اوربہتر یہ ہے جو خطبے امیرالمومنین ؑ سے منسوب ہیں  یاجواہل بیت علیہم السلام م سے مروی ہیں  ان میں  سے کسی کاانتخاب کیاجائے۔


تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 257