شہید قاسم سلیمانی مکتب امام خمینی (رح) کے شاگرد تھے:سید حسن نصراللہ

33 روزہ جنگ میں قاسم سلیمانی نے ہماری بہت زیادہ مدد کی تھی ہمارے عراقی کمانڈر کہتے تھے کہ وہ عراق اور شام میں مجاہدین کے شانہ بشانہ داعش تکفیریوں کے خلاف جنگ میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں یہ شہید قاسم سلیمانی کی شخصیت کی اہم خصوصیت تھی لہذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ قاسم سلیمانی کا مکتب امام خمینی(رح) کے مکتب سے شروع ہوا ہے وہ ہمیشہ اپنے ساتھیوں سے ملاقات کرتے تھے اور ان کی باتیں سنتے تھے اور خود بھی میدان جنگ میں ان کے شانہ بشانہ حاضر رہتے تھے اور مجاہدین کے بڑے حامیوں میں سے تھے جن سے وہ بہت محبت کرتے تھے۔

ID: 67451 | Date: 2020/12/30

جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نصراللہ نے شہید قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کی مناسبت سے پریس ٹی وی کے ساتھ اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ 33 روزہ جنگ میں قاسم سلیمانی نے ہماری بہت زیادہ مدد کی تھی ہمارے عراقی کمانڈر کہتے تھے کہ وہ عراق اور شام میں مجاہدین کے شانہ بشانہ  داعش تکفیریوں کے خلاف جنگ میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں یہ شہید قاسم سلیمانی کی شخصیت کی اہم خصوصیت تھی لہذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ قاسم سلیمانی کا مکتب امام خمینی(رح) کے مکتب سے شروع ہوا ہے وہ ہمیشہ اپنے ساتھیوں سے ملاقات کرتے تھے اور ان کی باتیں سنتے تھے اور خود بھی میدان جنگ میں ان کے شانہ بشانہ حاضر رہتے تھے اور مجاہدین کے بڑے حامیوں میں سے تھے جن سے وہ بہت محبت کرتے تھے۔

سید حسن نصراللہ نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوئے شہید قاسم سلیمانی کے ایک دوسری خصوصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حاج قاسم سلیمانی ہمیشہ مجاہدین کی حمایت کرتے تھے اور ان سے محبت کرتے تھے اسی وجہ سے وہ ہر ایک کے نظریہ کو سنتے تھے اور صرف کسی خاص طبقے اور گروہ کے لوگوں کے نظریوں پر اکتفاء نہیں کرتے تھے اسی وجہ سے وہ ہر میدان میں بڑی آسانی سے کام کر لیتے تھے انہوں نے کہا کہ وہ صرف خط و کتابت تک محدود نہیں تھے بلکہ خود میدان جنگ میں جاکر صورتحال کا جائزہ لیتے تھے اور مختلف افراد کے ساتھ مل کر حالات پر تبادلہ خیال کرتے تھے یہ بھی سلیمانی کی ایک خاص صفت تھی جو فوجیوں کے درمیان  رائج نہیں ہے۔

حزب اللہ کے جنرل سکریٹری نے کہا قاسم سلیمانی کے اندر سستی نہیں تھی انہوں نے کہا کہ ممکن ہیں ہم تھک جائیں یا مشکلات کی وجہ سے خستگی کا احساس کریں لیکن تمام مشکلات اور سختیوں کے باوجود بھی قاسم سلیمانی کبھی بھی اپنے کام کو ادھورا نہیں چھوڑتے تھے اور کبھی بھی تلاش اور کوشش سے پیچھے نہیں ہٹتے تھے ان کے اندر بہت زیادہ صبر و استقامت پائی جاتی تھی انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک ایسا شخص نہیں دیکھا جو قاسم سلیمانی کی طرح سختیوں کے مقابلے میں استقامت کرے وہ اپنے کاموں میں منظم تھے اور کام کو اس کے وقت پر انجام دیتے تھے یہی وہ چیزیں تھیں جو انہوں نے مکتب امام خمینی سے سیکھیں تھیں۔