مسلمانوں کے درمیان فکری جمود کو توڑنے والے

شائستہ زیدی؛ پاکستانی دانشور

ID: 67443 | Date: 2020/12/17

مسلمانوں کے درمیان فکری جمود کو توڑنے والے


شائستہ زیدی؛ پاکستانی دانشور


 


امام خمینی (رح) کا سب سے بڑا شاہکار یہ ہے کہ آپ نے مسلمانوں کے درمیان پائے جانے والے فکری جمود کو توڑ دیا۔ یہ انقلاب صرف سیاسی انقلاب نہیں تھا بلکہ اساسی طور پر ایک علمی اور فکری انقلاب تھا۔ اس انقلاب کے مقصد اور فکر و نظر کی تجلی کو نمایاں کیا۔ امام خمینی (رح) نے صرف ایرانی عوام اور اسلامی ملتوں کو ہی نہیں، بلکہ دنیا کے تمام مظلوموں اور پابرہنہ لوگوں کو بھی غلامی اور ذلت کی زنجیر سے آزاد ہونے کا پیغام دیا ہے۔ آپ کی آواز بیداری کی آواز تھی۔ امید کرتے ہیں کہ امام خمینی (رح) کی یہ صدائے بیداری دنیا کے تمام مظلوموں کے دلوں پر اثر انداز ہوگی۔