حجۃ الاسلام والمسلمین کمساری کو موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی(رح) کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا

تہران کے جماران امام بارگاہ میں منعقدہ ایک تقریب میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی کے ایک فرمان کے ذریعے حجۃ الاسلام والمسلمین کمساری کو موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی کا نیا سربراہ بنایا گیا

ID: 67357 | Date: 2020/12/25

حجۃ الاسلام والمسلمین کمساری کو موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی(رح) کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا


تہران کے جماران امام بارگاہ میں منعقدہ ایک تقریب میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی کے ایک فرمان کے ذریعے حجۃ الاسلام والمسلمین کمساری کو موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی کا نیا سربراہ بنایا گیا


موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی کے نئے سربراہ کی تعارفی تقریب جمعرات کی صبح کو یاد گار امام خمینی حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی، موسسہ کے عہدہ داروں،سیاسی اور ثقافتی شخصیتوں کی موجودگی جماران امام بارگاہ میں منعقد ہوئی۔


جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی کے نئے سربراہ کی تعارفی تقریب جمعرات کی صبح کو یاد گار امام خمینی حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی، موسسہ کے عہدہ داروں،سیاسی اور ثقافتی شخصیتوں کی موجودگی جماران امام بارگاہ میں منعقد ہوئی۔


اس تقریب میں یاد گار امام خمینی حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی نے تقریرکرتے ہوئے کہا کہ موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی(رح) مضبوطی کے ساتھ کام کر رہا ہے انہوں نے فرمایا کہ موسسہ نے ہمیشہ غیر جانبداری سے کام لیا اور اس بات کی کوشش کی ہے کہ امام خمینی کسی ایک خاص گروہ کے نہیں ہیں اور اسی وجہ سے موسسہ پر الزامات لگائے جا رہے ہیں کیوں کہ یہ انسٹی ٹیوٹ کسی گروہ سے وابستہ نہیں ہے بلکہ ایک مستقل ادارہ ہے۔


حوزہ علمیہ قم کے ممتاز استاد نے کہا کہ اپنے موقف پر قائم رہنا کافی سخت اور ہمیں اپنے عقیدے پر باقی رہنا ہوگا اور مومن کی نشانی ہے کہ وہ سختیوں میں ثابت قدم رہے انہوں نے فرمایا کہ بہت سارے افراد نے امام خمینی کی راہ میں اپنی جان دی ہے اور اگر ضرورت پڑے تو ہمیں بھی اپنی عزت اس راہ میں دینی ہو گی مجھے امید ہے کہ انشاء اللہ  تمام دوست اس راہ پر ہمت سے قدم بڑھائیں گے۔


یاد رہے کہ اس تقریب میں اسٹی ٹیوٹ کے سابق سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد علی انصاری اور ڈاکٹر حمید انصاری نے بھی اپنے اپنے بیانات میں موسسہ میں ہونے والے کاموں پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی نے سیاسی گروہوں کی پالیسیوں میں مداخلت سے پرہیز کی اور اس بات کی کوشش ہے کہ یہ انسٹی ٹیوٹ کسی ایک گروہ سے وابستہ نہ ہو۔


واضح رہے کہ اس قبل سید حسن خمینی نے حجۃ الاسلام والمسلمین نے نئے سربراہ کے حکم نامہ سابق سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد علی انصاری اور قائم مقام ڈاکٹر حمید انصاری کی کاوشوں کی قدر دانی کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔