کیا اجیر کا عادل ہونا شرط ہے؟

ID: 67282 | Date: 2020/11/28

سوال: کیا اجیر کا عادل ہونا شرط ہے؟


جواب: اجیر کاعادل ہونا شرط نہیں  ہے بلکہ اس کااس طرح امین ہوناکافی ہے کہ اطمینا ن ہوجائے کہ وہ صحیح  طور پرانجام دے گا۔کیااس کابالغ ہونابھی ضروری ہے پس اس صورت میں  ممیز بچے کواجیر اورنائب بنانا صحیح نہیں  اگرچہ یقین ہوکہ وہ صحیح طور پر ادا کرے گا؟ بعید نہیں  ہے کہ بالغ ہوناضروری نہ ہواگرچہ احتیا ط یہ ہے کہ بالغ ہو۔


تحریر الوسیلہ، ج1، ص 252